26 اگست، 2021، 10:05 AM

ایران کا خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

ایران کا خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے وزیر خارجہ حسین امید عبداللہیان کے ساتھ کویت کے وزير خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں مبارکباد پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے وزیر خارجہ حسین امید عبداللہیان کے ساتھ کویت کے وزير خارجہ احمد ناصر المحمد الصباح  نے ٹیلیفون پر گفتگو میں مبارکباد پیش کی۔ اطلاعات کے مطابق باہمی گفتگو میں امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے اورایران  خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اس گفتگو میں کویت کے وزیر خارجہ نے کویت کے بادشاہ کی طرف سے ایران کے اعلی حکام کو  گرم اور دوستانہ سلام بھی پیش کیا۔

News ID 1907932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha